غیرضروری بال صاف کرنے کی مدت

سوال

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ غیرضروری بال صاف کرنے کی کتنی مدت ہے؟ یعنی ہم کتنے دن بعد صفائی کرلیا کریں

352 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! کم سے کم مدت کی کوئی لمٹ نہیں، لیکن آخری مدت چالیس دن ہے۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ ہے

    عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ وَقَّتَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَصِّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَحَلْقِ الْعَانَةِ وَنَتْفِ الْإِبْطِ أَنْ لَا نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى أَرْبَعِينَ لَيْلَةً۔ (نسائی:14)
    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھیں کاٹنے، ناخن تراشنے، زیر ناف کے بال مونڈنے اور بغلوں کے بال اکھیڑنے کی لیے یہ مدت مقرر کی ہے کہ ہم چالیس دن سے زائد نہ گزرنے دیں۔ اور ایک دفعہ راوی نے چالیس رات کہا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں