عقیقہ کی گنجائش نہ ہو تو

سوال

السلام و علیکم ورحمتہ ﷲ وبرکاتہ۔

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کسی کی مالی حیثیت اتنی نہ ہو کہ وہ عقیقہ کر سکے تو کیا گناہ ہو گا؟

415 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    عقیقہ سنت ہے، لیکن اس کی میعاد ہے ساتویں دن عقیقہ کرنا، اس کے بعد اس کی حیثیت نفل کی ہوگی۔
    اگر گنجائش ہو تو ضرور کردینا چاہئے، نہ کرے تو گناہ نہیں،اگر مالی استطاعت نہ ہو تو آیندہ کسی وقت بھی کیا جاسکتا ہے۔ صرف عقیقے کے ثواب سے محرومی ہے۔
    لڑکے کے عقیقے میں دو بکرے ہے، لیکن اگر دو کی وسعت نہ ہو تو ایک بھی کافی ہے۔
    والله اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں