عمرہ کرتے ہوئے مدینہ کی زیارت

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ عمرہ کرنے جاؤ تو اگر آپ مدینہ نہ بھی جاؤ تو عمرہ مکمل ہوجائے گا۔ تو کیا یہ بات درست ہے؟

404 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! مدینہ کی زیارت کا عمرہ کی ادائیگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کوئی عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ کی زیارت نہیں بھی کرتا تو اس کا عمرہ مکمل ہے۔ لیکن ایک عمرہ کرنے والے کو چاہیے کہ وہ عمرہ کے بعد مدینہ کی زیارت کرنے کےلیے جائے۔ کوتاہی وسستی نہ کرے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں