عشاء اور فجر کی نماز کا اول اور آخری وقت

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے پوچھا ہے کہ ویسے تو وقت پہ نماز پڑھنا افضل ہے لیکن فجر کی نماز کب تک لیٹ کی جاسکتی ہے یا ہوجائے تو پڑھی جاسکتی ہے۔ کیا اشراق سے پہلے فجر کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اسی طرح عشاء کی نماز کب تک پڑھی جاسکتی ہے؟۔

362 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    ٭ عشاء کی نماز کا وقت
    عشاء کی نماز کا وقت ازروئے دلیل صحیح نصف رات تک ہے۔ تاہم ثلث رات تک اگر جماعت کا اہتمام ہو سکے تو افضل ہے۔ بشرطیکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو ورنہ جس صورت میں نمازیوں کی اکثریت کو باجماعت نماز ادا کرنے میں سہولت ہو وہی صورت افضل ہے۔ اس بارے میں ساری روایات کا خلاصہ بھی یہی ہے۔ ” اور عشاء كى نماز كا وقت درميانى نصف رات تک ہے ۔ چنانچہ عشاء كا وقت مغرب كا وقت ختم ہونے كے فوراً بعد ( يعنى آسمان سے سرخى ختم ہونے كے بعد ) شروع ہو كر نصف رات تک رہتا ہے۔ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے نصف رات تک بھی نماز اداء نہیں کی جاسکی تو طلوع فجر سے پہلے پہلے بھی ادا کی جاسکتی ہے۔

    ٭ فجر کی نماز کا وقت
    فجرکی نماز کا اول وقت طلوع فجر اور آخری وقت طلوع آفتاب سے پہلے تک ہے۔ باقی اگر فجر کی نماز نیند کی وجہ سے رہ جائے تو اس کا وقت وہ ہے، جب بیداری ہو۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    جو كوئى نماز بھول جائے يا نماز سے سويا رہے تو اس كا كفارہ يہ ہے كہ جب اسے ياد آئے نماز ادا كرے ۔(مسلم: 1103)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں