کسی کے ہاتھ پہ بیعت کرنا کیسا ہے

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال!!

بہن نے سوال کیا ہے کہ کسی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے سے کیا مراد ہے کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

342 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب !!

    بیعت عربی کا لفظ ہے اسکا سادہ سا اردو مطلب ہے ” وعدہ ”
    کسی بھی شخص کو معزز ومحترم جانتے ہوئے اللہ اور اسکے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کا وعدہ کرنا شریعت میں قطعا ممنوع نہیں ہے ۔
    لیکن بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تکمیل دین کے لیے ” بیعت ” کرنا ضروری ہے تو یہ انکی خام خیالی ہے اور غلط نظریہ ہے ۔
    نیز کچھ لوگ ایک خاص قسم کی بیعت کرتے ہیں جس سے پیری مریدی مراد ہوتی ہے , اور اس پیری مریدی کا چکر اسلام میں جائز و ثابت نہیں ! یہ بدعت ہے !
    پھر اسی پیری مریدی والی بیعت کے نتیجہ میں وہ خلاف شرع کاموں کے مرتکب بھی ہوتے ہیں جو صریحا اللہ اور اسکے رسول کی حکم عدولی ہے ۔
    واللہ اعلم

ایک جواب چھوڑیں