درس حدیث سے پہلے بسم اللہ لکھنا پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ درس حدیث سے پہلے جو بسم اللہ لکھی جاتی ہے یا پڑھی جاتی ہے تو کیا یہ درست ہے؟

360 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ہر اچھے کام سے پہلے بسم اللہ لکھنا یا پڑھنا مستحب ہے۔ اور اکثر فقہاء اس کی مشروعیت کے قائل ہیں۔ جیسا کہ الموسوعۃ الفقہیۃ (8/92) میں ہے کہ

    اتفق أكثر الفقهاء على أن التسمية مشروعة لكل أمر ذي بال عبادة أو غيرها
    ہر اہمیت والا کام چاہے عبادت کا ہو یا کوئی اور، اس کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے پر اکثرفقہاء نے اتفاق کیا ہے ۔

    لہٰذا درس حدیث سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اوربسم اللہ لکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں