شادی شدہ بیٹی کا مقروض والدین کو صدقہ دینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ایک بیٹی جس کی شادی ہوچکی ہے، وہ اپنے والدین کو جو کہ مقروض ہیں اور قرض اتارنے کے اہل بھی نہیں۔اپنے مال سے صدقہ دے سکتی ہے؟

293 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! سب سے پہلے تو مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ والدین کو صدقہ ہی کیوں دینا ہے؟ کیا صدقہ کے علاوہ والدین کا کوئی حق نہیں ہے؟ آپ اپنے مال سے والدین کی خدمت کریں، ان کا قرض اتاریں، بغیراحسان اور بغیرکسی صدقہ کے۔ ان شاءاللہ یہ عمل کرنے سے آپ کو صدقہ سے بھی زیادہ ثواب ملے گا۔

    باقی جہاں تک اس سوا ل کا تعلق شرعی حوالے سے ہے، تواگروالدین کی یہی پوزیشن ہے، جو سوال میں بیان کی گئی ہے یعنی وہ زکوۃ وصدقہ کے مستحق ہیں، تو بیٹی اپنے مقروض والدین کو صدقہ دے سکتی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں