انگور کو پانی دینے والا قصہ … جھوٹ یا سچ؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:
بہن نے ایک قصہ کچھ اس طرح پیش کیا کہ طوفان حضرت نوح علیہ السّلام کے تھم جانے کے بعد جب کوہ جودی پر آپ کی کشتی ٹھر گئی اور حضرت نوح علیہ السلام اپنے رفقاہ کے ہمراہ کشتی سے زمین پر وارد ہوئے اس وقت پروردگار عالم کی جانب سے حضرت جبریئل امیں آپ کے پاس یہ پیغام لائے کہ اے نوح علیہ السّلام سب سے پہلے تمام پودے و نباتات زمین میں بو دیجئے. حضرت نوح علیہ السّلام نے ربّ العالمین کے حکم کی تعمیل کی تکمیل کرتے ہوئے جب انگور کی بیل کو دیکھا تو وہ غائب تھی ،حضرت نوح علیہ اسّلام کو گمان گزرا کہ شائد وہ بیل کو اپنے ہمراہ رکھنا ہی بھول گئے ہوں گے ،لیکن اسی وقت حضرت جبرائیل امیں نے آ پ کو خبر دی کہ بیل شیطان نے چرا لی ہے اس سے پوچھ پڑتال کریں چنانچہ جب حضرت نوح علیہ ا لسّلام نے شیطان سے کہا کہ بیل واپس کرو تو اس نے پہلے تو کہا کہ میں نے چرائی ہی نہیں ہے لیکن پروردگارعالم نے فرمایا بیل اسی کے پاس ہے تب حضرت نوح علیہ السّلام نے اس سے کہا کہ بیل تمھارے پاس ہے ،جب شیطان نے دیکھا کہ اب اس کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ ہی گیا ہے تو اس نے کہا کہ اچھا میں بیل ایک شرط پر واپس کروں گا.. حضرت نوح علیہ السّلام نے شیطان سے دریافت کیا کہ شرط کیا ہے تو شیطان نے کہاکہ بیل کو ایک ٹائم پانی میں دوں گا اور ایک ٹائم آ پ دیں گے..حضرت نوح علیہ السّلام نے حضرت جبرائیل امیں سے شیطان کی شرط بتائی تو حضرت جبرائیل امیں پروردگار عالم کے پاس سے جواب لائے کہ شیطان کی شرط مان لیجئے ،
اس طرح شیطان نے انگور کی بیل حضرت نوح علیہ السّلام کو واپس کی اور حضرت نوح علیہ السّلام نے انگور کی بیل مٹّی میں دبا کر اسے پانی دیا جب اگلی باری شیطان کی آیا تو اس نے ایک شیرکو ذبح کیا ایک لومڑی کو اور ایک سور کو زبح کر کے تینوں کے نجاست کی آمیزش سے بنا ہوا نجس لہو انگور کی بیل میں ڈالا.. اس طرح حضرت نوح علیہ اسّلام کے دئے ہوئے پانی کی تاثیر سے تو انگور شیریں ہوتا ہے اس کا استعمال جائز ہے لیکن جب انگور کو گلا اور سڑاکر اس کی شراب بناء جاتی ہے تو وہ شیطان کے ڈالے ہوئے نجس لہو کے سبب حرام ہے. آپ نے دیکھا ہوگا اسی واسطے شرابی کا انداز پہلے لومڑی جیسا چالباز اور مکار ہوتا پهر شیر کی طرح دهاڑتا اور آخر میں سور کی طرح بے حیا اور بے غیرت ہو کر ایک جگہ پڑ جاتا ہے کیونکہ نشے کی حالت میں وہ کسی کی سنتا اور سناتا بھی نہیں. ہر شے میں اصل کی تاثیر ضرور ہوتی ہے۔ اس پر بہن نے پوچھا ہے کہ اس کی کیا حقیقت ہے؟

588 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! اس طرح کا قصہ میرے علم میں نہیں ہے۔ اور قصہ کے الفاظ بھی بتا رہے ہیں کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں