فرضی اور بناوٹی قصے کہانیوں کی شرعی حیثیت
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے گروپ میں سوال کیا تھا، لیکن میری نظروں سے اوجھل رہا، تو اس پر بہن سے معذرت خواہ ہوں۔ آج ایک اور پیاری بہن نے توجہ دلائی، اس پر بہن کا شکریہ اداء کرتا ہوں، سوال یہ تھا کہ فرضی قصے کہانیاں جو سبق دینے کےلیے لکھی جاتی ہیں ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب ( 1 )
جواب:
ایسی تحریریں، جو فرضی واقعہ کو سامنے رکھ کر لکھی جائیں، اور وہ کہانی خلاف شرع امور پر بھی نہ ہو، اور اس کہانی سے پڑھنے والے کو یہ بھی نہ لگے کہ یہ سچی کہانی ہے تو اس صورت میں جائز ہیں۔ لیکن اگر وہ پڑھنے والے پر یہ اثر ڈالے کہ یہ لکھی ہوئی بات واقعی سچی ہے۔ تو پھر جھوٹ کے زمرے میں آنے کی وجہ سے جائز نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب