سید کا زکوۃ لینا اورعقیقے کا گوشت کھانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جو سید ہوتے ہیں، کیا وہ زکوۃ نہیں لے سکتے؟ اور اسی طرح لوگ کہتے ہیں کہ سید عقیقے کا گوشت بھی نہیں کھاسکتے، تو کیا یہ درست ہے؟

406 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! حدیث مبارکہ ہے

    إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ، وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ۔ (مسلم:2482)
    یہ صدقات لوگوں کا میل کچیل ہیں اور یقیناً یہ محمد اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلا ل نہیں۔

    باقی جہاں تک عقیقے کے گوشت کا تعلق ہے، تو وہ سید اورغیرسید سب کھا سکتے ہیں۔ کوئی حرج نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں