سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا اہل سنت اپنی بیٹی کی شادی اہل تشیع کے ہاں کر سکتا ہے؟۔

471 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن کسی بھی صورت نہیں کرسکتا۔ او ریہ مسئلہ مابین علماء اتفاقیہ ہے۔ کیونکہ شیعہ کے جو عقائد ہیں مثال کے طور پرقرآن پاک میں تحریف کا عقیدہ، ازواج مطہرات کی گستاخیاں، امہات المؤمنین عائشہ صدیقہ طاہرہ مطہرہ رضی اللہ عنہا پر تہمت بازی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو صفات الوہیت سے متصف ماننا، امہات المؤمنین کو اہل بیت میں شمار کرنے سے انکار، تین خلفاء پر سنگین قسم کے الزامات، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر سب وشتم ، حضرت جبرائیل علیہ السلام پر وحی میں غلطی کا عقیدہ وغیرہ وغیرہ۔ اور اس طرح کے مزید عقائد، جن کی وجہ سے صحیح العقیدہ لڑکی کا نکاح ان باطل عقیدہ والے لڑکے سے بالکل نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ یہ عقائد کفریہ وشرکیہ ہیں۔ اور کسی بھی کافر یا مشرک مرد کے ساتھ صحیح العقیدہ لڑکی کا نکاح کرنا جائز نہیں۔ کیونکہ نکاح کے لیے شرط ہے کہ مرد اور عورت دونوں مؤمن وموحد ہوں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں