نماز وتر کی کتنی رکعات ہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ نماز وتر کی زیادہ سے زیادہ رکعات تو پانچ ہیں، تو آپ نے سات اور نو کس لیے لکھا؟ اس کی وضاحت فرما دیں

311 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ

    صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَنْصَرِفَ فَارْكَعْ رَكْعَةً تُوتِرُ لَكَ مَا صَلَّيْتَ۔ (بخاری:993)
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور جب تو ختم کرنا چاہے تو ایک رکعت وتر پڑھ لے جو ساری نماز کوطاق بنا دے گی۔

    اس حدیث سےعلماء نے استدلال کیا ہے کہ نماز وتراگر کوئی سات، نو یا اس سے بھی زیادہ پڑھنا چاہتا ہے تو پڑھ سکتا ہے، جائز ہے۔ جیسا کہ سعودی افتاء کمیٹی کابھی یہی فتویٰ ہے۔ اور تقریباً تمام وہ کتب جو نماز کے موضوع پر لکھی گئی ہیں، سب میں یہی مسئلہ درج ہے۔ اسی طرح سات وتر کےلیے بھی دلیل موجود ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے

    حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا أَمْسَى، فَقَالَ: أَصَلَّى الْغُلَامُ؟<، قَالُوا: نَعَمْ، فَاضْطَجَعَ حَتَّى إِذَا مَضَى مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللَّهُ,قَامَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى سَبْعًا، أَوْ خَمْسًا، أَوْتَرَ بِهِنَّ، لَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا فِي آخِرِهِنَّ۔ (ابوداؤد:1356) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ رات ہو چکی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ” کیا لڑکے نے نماز پڑھ لی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : ہاں ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی لیٹ گئے حتیٰ کہ جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا جو اللہ نے چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور وضو کیا ۔ پھر آپ نے سات یا پانچ رکعات پڑھیں اور انہیں وتر بنایا ۔ اور ان رکعات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( درمیان میں ) کوئی تشہد نہیں کیا۔جہاں تک نو وتروں کی بات ہے، تو اس حوالے سے حدیث ملاحظہ فرمائیںيُصَلِّي تِسْعَ رَكَعَاتٍ لَا يَجْلِسُ فِيهَا إِلَّا فِي الثَّامِنَةِ۔(مسلم:1739) نو رکعتیں پڑھتے، ان میں آپ آٹھویں کے علاوہ کسی رکعت میں نہ بیٹھتے۔واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں