کیا خلع کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ایک عورت نے خاوند سے خلع لیا، مگراب وہ دوبارہ رجوع کرنا چاہتی ہے۔ تو کیا شرعی حکم ہے؟

288 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! جب ایک عورت خاوند سے خلع لیتی ہے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ اب اگر وہ دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہوں، تونیا نکاح کیا جائے گا۔ جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالى نے قرآن مجید فرقان حمید میں ان عورتوں کا ذکر کیا ہے جو مردوں پر حرام ہیں اور فرمایا کہ ان سے نکاح نہ کرو۔ اور اس کے بعد فرمایا :

    وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ ۔(سورۃ النساء: 24)
    اور جو ان کے علاوہ ہیں وہ سب تمہارے لیے حلال ہیں۔

    اور خلع لینے والی عورت کے سابقہ خاوند پر حرام ہونے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ لہذا وہ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ میں شامل ہونے کی وجہ حلال ہے ۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں