سوکر اٹھنے کے بعد دھوئے بغیر کسی چیز کو ہاتھ لگانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کیا جب ہم سو کر اٹھیں اور ہاتھوں کو دھوئے بغیر کسی چیز کو ہاتھ لگادیں تو کیا وہ چیزناپاک ہوجاتی ہے۔؟

641 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جب سو کر اٹھیں، تو ہاتھوں کو دھونا جہاں ضروری ہے، وہاں مستحب اور مسنون عمل بھی ہے، جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي وَضُوئِهِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ۔(نسائی:1)
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ وضو کے پانی میں نہ ڈالے حتی کہ اسے تین دفعہ دھو لے کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔ (یعنی رات بھر کہاں کہاں لگتا رہا ہے یا رات پرہاتھ کو کیا کیا چیز لگتی رہی ہے)۔‘‘

    اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نیند سے بیدار ہونے کے بعد ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے، کیونکہ ہوسکتا ہے کوئی ایسی چیز لگ گئی ہو، (مثال کے طور پرپیشاب جو خشک ہوجائے) کہ اگراسی طرح ہی پانی وغیرہ میں ہاتھ ڈالا جائے تو وہ ناپاک ہوجائے۔

    لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ سوکر اٹھنے پراگرکوئی ایسی چیز کے اثرات نہیں نظرآئے، جو ناپاک ہوتو اس حالت میں اگرکسی چیز کو ہاتھ لگا بھی لیا جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوگی، لیکن مسنون اور مستحب عمل یہی ہے کہ سو کر اٹھنے کے بعد پہلے ہاتھ دھولیے جائیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں