سودی معاملات پر لعنت والی حدیث

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ سود سے متعلق جو حدیث ہے کہ سود کھانے والا، سود کھلانے والا وغیرہ یہ مکمل حدیث کیا ہے؟

257 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! صحیح مسلم میں کچھ اس طرح حدیث مروی ہے کہ

    عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَيْهِ ، وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ۔(مسلم:4098)
    حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا: (گناہ میں) یہ سب برابر ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں