کیا بیوہ عورت کنگھی کرسکتی ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا بیوہ عورت کنگھی کرسکتی ہے؟

300 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن حدیث میں آتا ہے۔

    أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحِدُّ امْرَأَةٌ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ فَإِنَّهَا تَحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا وَلَا ثَوْبَ عَصْبٍ وَلَا تَكْتَحِلُ وَلَا تَمْتَشِطُ وَلَا تَمَسُّ طِيبًا إِلَّا عِنْدَ طُهْرِهَا حِينَ تَطْهُرُ نُبَذًا مِنْ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ۔(سنن نسائی:3564)
    حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زائد سوگ نہ کرے، البتہ خاوند پر چار ماہ دس دن کرے۔ وہ کوئی شوخ رنگ دار کپڑا نہ پہنے، نہ دھاری دار کپڑا پہنے، نہ سرمہ ڈالے، نہ کنگھی کرے، نہ خوشبو لگائے مگر جب وہ حیض سے پاک ہو تو کچھ قسط یا اظفار خوشبو لگاسکتی ہے۔‘‘

    کچھ علماء کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوتو موٹے دندانوں کی کنگھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن وہ بھی صرف ضرورت کے وقت۔ لیکن جہاں تک درست بات ہے وہ یہ کہ کنگھی کا شمارضرورت میں نہیں، بلکہ بناؤوسنگھار میں آتا ہے۔ اس لیے جائز نہیں۔ ہاں اگر کوئی ایسی شرعی ضرورت کی صورت بن بھی جاتی ہے، تو پھر ضرورت کے پورا ہونے تک کی جاسکتی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں