ماہواری کے آخری ٹائم اور روزے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ماہواری کے دنوں کا اختتام ہو، اور یقین ہو کہ دن کو یہ تھوڑی بہت سرخی بھی ختم ہوجائے گی، تو کیا اسی دن کا روزہ رکھا جائے گا کہ نہیں؟

344 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں:

    حائضہ اورنفاس والی عورت کے روزہ کی حرمت میں امت کا اجماع ہے، لہذا اس بنا پر اس کا روزہ صحیح نہیں۔ امت کا اس پربھی اجماع ہے کہ اسے اس روزہ کی قضاء میں روزہ رکھنا ہوگا، امام ترمذی، ابن منذر، اورابن جریر اورہماے اصحاب وغیرہ نے یہ اجماع نقل کیا ہے۔ ( المجموع للنووی 2 / 386)

    جو آپ کا سوال ہے تو اس میں بھی ابھی تک ماہواری مکمل ختم نہیں ہوئی، لہٰذا روزہ نہیں رکھا جائے گا۔ چاہے دن کو ختم ہونے کا یقین کامل ہی کیوں نہ ہو۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں