قرآن پاک کے جو اوراق پرانے ہوجائیں تو کیا کریں؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کچھ قرآن پاک کے اوراق پرانے ہوکر پھٹ جاتے ہیں یا پھر وہ ایسے ہوجاتے ہیں کہ ان سے تلاوت نہیں کی جاسکتی ہوتی تو پھر ہمیں ان کا کیا کرنا چاہیے؟

428 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! قرآن پاک کے ایسے نسخوں کی حفاظت کےتین طریقے ہیں۔

    1۔ پانی میں بہا دیئے جائیں۔
    2۔ پاکیزہ زمین میں دفن کر دیئے جائیں۔
    3۔ اسی طرح جلانے کا عمل بھی درست ہے۔اور جلادینا حفاظت اور تقدیس کا سب سے بہترطریقہ ہے۔

    صحیح بخاری میں حضرت خلیفہ سوم حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ

    أمر بما سواه من القرآن في كل صحيفة أو مصحف أن يحرق۔(صحيح البخاري , كتاب فضائل القرآن , باب جمع القرآن , 5038)
    حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے صحف سے منقول قرآن کے علاوہ ہر صحیفے یا مصحف میں جو قرآن ہے ، ان کو جلانے کا حکم صادر فرمایا۔

    حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اس عمل پر شارح بخاری امام ابوالحسن ابن بطال فرماتے ہیں :

    في هذا الحديث جواز تحريق الكتب التي فيها اسم الله بالنار وأن ذلك إكرام لها وصون عن وطئها بالأقدام وقد أخرج عبد الرزاق من طريق طاوس أنه كان يحرق الرسائل اليت فيها البسملة إذا اجتمعت وكذا فعل عروة۔ (فتح الباری , ج:9 , ص:28)
    اس حدیث سے یہ مسئلہ نکلا کہ ان کتابوں کو جلانا جائز ہے جن میں اللہ عز وجل کا اسم گرامی ہو، اسی میں ان کی عزت واکرام ہے ، بجائے اس کے کہ قدموں کے نیچے روندے جائیں ، اس میں ان کی بےادبی ہے۔ طاؤس کے پاس جب اللہ کے نام والے کتب ورسائل جمع ہو جاتے تو ان کو جلا

    ڈالتے ، عروہ کا فعل بھی اسی طرح مروی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں