باتھ روم میں لگے بیسن پر وضو کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ آج کل اکثریت واش روم میں بنائے گئے بیسن پر وضوء کرتی ہے، تو کیا وہاں بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں؟ اگر پڑھیں تو کس طرح؟

598 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! ذیل میں بیان دو باتوں میں سے کسی پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے۔

    1۔ بیت الخلاء میں جاتے ہوئے بیت الخلاء کی دعا باہر پڑھ لے، پھر قضائے حاجت وغیرہ سے فارغ ہوکر اگر باتھ روم میں لگے بیسن پر وضوء کرنے کا ارادہ ہو تو بیت الخلاء سے با ہر نکل کر دعا پڑھ لے پھر داخل ہو کر وضوء کر ے، اسی طرح بیت الخلا ء سے فراغت کی دعا بھی باہر آآکر پڑھے۔

    2۔ اگر وہ باہر آکر دعا نہیں پڑھ سکتا تو پھر دل کا مصمم ارادہ شریعت میں قابل اعتبار سمجھا گیا ہے اس پر جزا مرتب ہوتی ہے، لہذا وضوء سے پہلے پڑھی جانے والی دعا دل میں پڑھ لے۔ کیونکہ زبان سےپڑھنا اس وقت مسنون ہے جب آدی پا کیزہ مقام پر ہو۔ لیکن اگر پاکیزہ مقام نہیں تو پھر دل میں پڑھ لینی چاہیے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں