جمعہ کے دن غسل کرنا فرض یا سنت

سوال

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا جمعہ کے دن غسل کرنا فرض ہے یا سنت؟اس بارے رہنمائی فرمائیں

1657 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جمعہ کا دن ہفتے کے سارے دنوں میں سب سے افضل دن ہے ، اس دن مسلمان نمازجمعہ اور خطبہ جمعہ کےلیے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں ، لہذا جوبھی جمعہ کےلیے مسجد جارہا ہو، اس کےلیے مستحب یہ ہے کہ وہ صاف ستھرا ہو،اورغسل کرلے، خوشبو لگالے، اور اگر کسی نے ( غسل کئے بغیر)صرف وضو کرلیا ہے ، تو یہ بھی اس کےلیے کافی ہے ، اس لئے کہ نبى كريم صلى الله عليه وسلم سے یہ بھی ثابت ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن صرف وضو کرلے ، تو یہ درست ہے ، اور جو غسل کرلے تو اس کا غسل کرنا زیادہ بہتر ہے۔(مسند احمد)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں