جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

میرا سوال ہے کہ کیا جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کو کثرت سے درود پڑھنے پرایسے شخص کو قیامت کے دن رسول اللہ کی گواہی اور رسول اللہ کی شفاعت نصیب ہوگی؟

425 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! درود کی فضیلت اور پھر مواقع کے حوالے سے بہت سی روایات کتب میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جیسا کہ ایک روایت کی طرف آپ نے بھی اپنے سوال میں اشارہ کیا ہے۔ لیکن یہ درست نہیں ہے۔ صحیح روایت یہ ہے کہ

    عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ, فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ قُبِضَ، وَفِيهِ النَّفْخَةُ، وَفِيهِ الصَّعْقَةُ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِ, فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ. قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَكَيْفَ تُعْرَضُ صَلَاتُنَا عَلَيْكَ وَقَدْ أَرِمْتَ يَقُولُونَ: بَلِيتَ؟! فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ۔(ابوداؤد:1047)
    سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہارے افضل ایام میں سے جمعے کا دن ہے ۔ اس میں آدم پیدا کیے گئے ، اسی میں ان کی روح قبض کی گئی ، اسی میں «نفخة» ( دوسری دفعہ صور پھونکنا ) ہے اور اسی میں «صعقة» ہے ( پہلی دفعہ
    صور پھونکنا ، جس سے تمام بنی آدم ہلاک ہو جائیں گے ) سو اس دن میں مجھ پر زیادہ درود پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔ “ صحابہ نے پوچھا : اے اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) ! ہمارا درود آپ پر کیوں کر پیش کیا جائے گا حلانکہ آپ بوسیدہ ہو چکے ہوں گے ۔ ( یعنی آپ کا جسم ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کے جسم حرام کر دیے ہیں ۔ “

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں