صدقہ مان کر بھی صدقہ نہ دینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کوئی ارادہ کرے کہ وہ اپنی پے میں سے کچھ رقم صدقہ کرے گا۔ اور وہ صدقہ کرتا بھی رہے۔ لیکن اگر کبھی کسی وجہ سے صدقہ نہ دے سکے تو کیا گناہ ہوگا۔

233 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر تو یہ رقم آپ اپنی آمدنی میں سے خرچ کرتی ہے تو تنگدستی یعنی کسی مجبوری کے وقت کے ایام میں یہ خرچ کرنا بالکل ضروری نہیں ہے، آپ کوچاہئے کہ سب سے پہلے اپنے اوپر خرچ کریں، اپنے اہل وعیال پر خرچ کریں، پھر اگر کچھ رقم زائد ہوتو وہ دیگر لوگوں پر خرچ کریں۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔

    خير الصدقة ما كان عن ظهر غنى وابدأ بمن تعول ۔ (بخاری:1360)
    بہترین صدقہ وہ ہے جو غنی کے بعد کیا جائے۔اور آپ اپنے زیر کفالت لوگوں سے ابتداء کریں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں