حیض کی حالت میں سجدہ تلاوت یا سجدہ شکر کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا حالت حیض میں سجدہ تلاوت یا سجدہ شکر کیا جاسکتا ہے؟

1566 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! حالت حیض میں قرآن کریم کی زبانی تلاوت کرنا یا اسی طرح کسی منفصل چیز کے ساتھ پکڑ کر تلاوت کرنا جائز ہے، جس طرح تلاوت جائز ومباح ہے، تو اس میں سجدہ تلاوت بھی سجدہ کی آیت سے گزرنے یا سننے کے وقت مشروع ہے۔ کیونکہ سجدہ تلاوت نماز نہیں، بلکہ دیگراذکار کی طرح یہ بھی ایک ذکر اور اللہ کی عبادت اور خضوع ہے۔ اور سجدہ شکر اور سجدہ تلاوت میں قرآن پڑھنے یا سننے والے کے لئے طہارت شرط نہیں ہے، کیونکہ دونوں کا حکم نماز کا نہیں ہے۔ تو پھر حالت حیض میں بھی سجدہ تلاوت یا سجدہ شکر کیا جاسکتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں