خواتین کا ہیئرڈائی کروانا

سوال

لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ہیئرڈائی کروانا کیسا ہے؟ کیا مہندی کے علاوہ بھی کوئی چیز لگا کر بال ڈائی کروائے جاسکتے ہیں؟

465 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    عورت كے ليے بالوں كو سياہ كى بجائے كوئى اور رنگ كرنا جائز ہے، جبكہ ايسا كرنے ميں كفار عورتوں سے مشابہت نہ ہو، مثلاً يہ وہ كسى كافرہ عورت يا كافرہ عورتوں كى جماعت كا مخصوص رنگ اور بال رنگنے كا مخصوص طريقہ ہو، يا صرف ايك چٹيا كو رنگ كيا جائے تو اس وقت ان كفار عورتوں كے ساتھ مشابہت میں یہ جائز نہيں۔

    شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے سوال كيا گيا، کہ كيا بالوں كا كچھ حصہ مثلاً بالوں كے كنارے يا صرف اوپر كا حصہ رنگنا جائز ہے ؟ تو شیخ رحمہ اللہ نے جو جواب دیا تھا، اس کا خلاصہ یہ کہ

    اگر بالوں كو سياہ كيا جائے تو يہ جائز نہيں، كيونكہ اس سے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے منع فرمايا ہے، جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث 5476 میں ہے۔اور يہ حديث سفيد بالوں كو سياہ ميں تبديل كرنے كى حرمت پر دلالت كرتى ہے، سياہ كے علاوہ باقى رنگ كے متعلق تو اصل جواز ہى ہے، ليكن اگر يہ كافرہ اور فاجرہ عورتوں كے طريقہ اور ا ن كى اشكال وانواع ميں ہو تو پھر اس اعتبار سے یہ حرام ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے، جس نے بھى كسى قوم سے مشابہت اختيار كى تو وہ انہى ميں سے ہے۔ (مجموع فتاوى و رسائل ابن عثيمين: 11 / 120)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں