غیرمحرم عورت کو چھونے والی سخت وعید پر مشتمل حدیث کا حوالہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے گروپ میں شیئر ہونے والے ایک گرافکس پر لکھی حدیث کہ معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم میں سے کسی کا سر لوہے کی کیل سے پھاڑ دیا جانا یہ اس کےلیے کسی غیرمحرم عورت کو چھونے سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی) کا حوالہ طلب کیا ہے۔

439 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن حدیث کے الفاظ یہ ہیں۔
    ’’ لأن يطعن في رأس أحدكم بمخيط من حديد خير له من أن يمس امرأة لا تحل له ‘‘
    یہ روایت طبرانی اور بیہقی میں موجود ہے، اسی طرح علامہ البانی رحمہ اللہ نےاس حدیث کو اپنی ان کتب( صحیح الجامع، غایۃ المرام، صحیح الترغیب، السلسلۃ الصحیحۃ) میں بھی شامل کیا ہے۔ اور یہ حدیث صحیح ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں