قرض لینے والے سے جب رابطہ نہ رہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کسی پہ قرض ہو، اور وہ قرض واپس کرنا چاہتا ہو، لیکن جس نے قرض لینا ہے اس بارے نہ تو معلوم ہو اورنہ ہی کسی بھی طرح کا رابطہ نمبر ہو تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

284 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! قرض کا تعلق حقوق العباد میں سے ہے اور حقوق العباد کی ادائیگی ضروری اور واجب ہے۔ جو آپ نے سوال کیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ سب سے پہلے مطلوبہ بندے کو تلاش کرکے اس کی رقم لوٹائی جائے گی، لیکن اگر تلاش بسیار کے باوجود وہ نہیں ملتا تو اس قرض کا صدقہ کردیا جائے گا۔ اور نیت یہ رکھی جائے گی کہ یہ صدقہ فلاں شخص کی طرف سے ہے۔ اس کے بعد اگر اس شخص سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ تو پھر دو صورتیں ہونگی
    1۔ پہلی صورت یہ کہ اسے بتایا جائے گا کہ آپ کی اتنی رقم کا صدقہ کیا جاچکا ہے۔ اگر وہ راضی ہوجاتا ہے تو اس صدقہ کرنے والے کو صدقہ کرنے اور اسے اپنے مال سے صدقہ دینے کا ثواب مل جائے گا۔
    2۔ دوسری صورت یہ کہ اگر وہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے تو پھر اسے رقم واپس لوٹائی جائے گی اور اس صدقے کا ثواب اس شخص کومل جائے گا، جس نے صدقہ کیا ہوگا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں