لمبا عرصہ جھگڑا رہنےسے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ میاں بیوی کا جھگڑا ہوا، اور یہ جھگڑا سات سال تک رہا، لیکن اب صلح ہونے لگی ہے تو کیا ان کا پہلا نکاح باقی ہے؟ یا پھر ان کو نیا نکاح کروانا ہوگا ؟

351 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جن صورتوں کے واقع ہونے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے، مثال کے طور پر

    1۔ شوہر بیوی کو طلاق دیدے۔
    2۔ بیوی شوہر سے خلع لے لے۔
    3۔ اسلامی ملکوں میں قاضی اور غیراسلامی ملکوں میں شرعی پنچایت شوہر کے نامرد یا لاپتہ وغیرہ ہونے کی صورت میں شریعت کے مقررہ اصول کے تحت نکاح فسخ کردے۔
    4۔ میاں بیوی میں سے کوئی ایک مرتد ہوجائے۔تو نکاح فسخ ہوجائے گا۔

    ان میں یہ صورت شامل نہیں ہے۔ لہٰذا ان کا نکاح باقی ہے۔ پہلے نکاح کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں