نماز جمعہ سے قبل تعداد رکعات کا مسئلہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ نماز جمعہ سے پہلے کتنی رکعات پڑھی جاسکتی ہیں؟

326 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نماز جمعہ سے قبل رکعات کی تعداد متعین نہیں خطبہ شروع ہونے سے پہلے جس قدر میسر ہو نماز پڑھ سکتے ہیں دو رکعات، چار رکعات، چھ رکعات، آٹھ رکعات یا اس سے بھی زیادہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے

    فَصَلّٰی مَا کُتِبَ لَه۔ (بخارى،کتاب الجمعۃ)
    پس اس نے نماز پڑھی جو اس کے لیے لکھی گئی تھی۔

    اور ایک روایت میں ہے

    فَصَلّٰی مَا قُدِّرَ لَه ۔(مسلم،کتاب الجمعۃ)
    اس نے نماز پڑھی جتنی اس کے مقدر میں ہے۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان خطبہ جمعہ شروع ہونے سے پہلے آنے والے کے متعلق ہے، اور اگر انسان مسجد میں پہنچا تو خطبہ شروع ہو چکا تھا تو پھر وہ صرف دو رکعات پڑھے وہ بھی ہلکی پھلکی جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    إذا جاء أحدکم یوم الجمعة والإمام یخطب فلیرکع رکعتین۔( ابوداؤد:988)
    جب تم میں کوئی جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں ادا کرے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں