عصر کے بعد گھر میں جھاڑو دینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم عصر کے بعد گھر میں جھاڑو دے سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ سنا ہے کہ عصر کے بعد جھاڑو نہیں دینی چاہیے

1152 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    صفائی نصف ایمان ہے۔ اور اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

    إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ۔(البقرة: 222)
    اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

    صاف ستھرا رہنے یا گھر بار کو صاف ستھرا رکھنے کا کوئی ٹائم مخصوص نہیں۔ جس بھی وقت ضرورت ہو، صفائی وغیرہ کی جاسکتی ہے۔کیونکہ صفائی ستھرائی کے لیے شریعت میں کسی خاص وقت کی پابندی اور تنگی نہیں ہےلہٰذا عصر کے بعدباضرورت جھاڑو لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لوگوں میں جو یہ مشہور ہے کہ عصر بعد یا رات میں جھاڑو نہیں لگانا چاہیے یہ سب بے اصل باتیں ہیں۔ کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں