جنت البقیع میں خواتین پر پابندی

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

جب خواتین کے قبرستان جانے پر سوال ہوا، تو جواب میں ’’ اجازت ہے لیکن کثرت کے ساتھ نہیں جانا چاہیے‘‘ کہا گیا، تو بہن نے سوال کیا کہ جنت البقیع میں خواتین کے جانے پر پابندی ہے، تو کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ وہ خواتین کو قبرستان بالکل نہیں جانا چاہیے؟ اور کیا یہ پابندی شرعی نہیں ہے؟

356 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! سعودی علماء چونکہ خواتین کے قبرستان جانے کو جائز نہیں سمجھتے ، جیسا کہ شیخ صالح المنجد کی ویب سائٹ پر فتویٰ بھی موجود ہے۔ اس لیے یہ پابندی ہے۔ باقی درست مؤقف کیا ہے؟ وہ بادلائل بتا دیا گیا تھا کہ خواتین شرعی حدود میں رہ کر جا سکتی ہیں لیکن کثرت کے ساتھ نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں