ناخن کاٹنے کا اسلامی طریقہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ناخن کاٹنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟

361 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن ناخن کاٹنے کے لئے کوئی دن یا مخصوص طریقہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے۔ جس طرح آسانی ہو آپ تراش سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جو ایک مشہور حدیث عوام الناس کی زبانوں پر ہے۔ کہ

    حديث البداءة في قلم الأظافر بمسبحة اليمنى والختم بإبهامها وفي اليسرى بالخنصر إلى الإبهام
    دائيں ہاتھ كے ناخن ، شہادت كى انگلی سے تراشنے شروع كر كے سب سے آخر ميں انگوٹھے کے تراشے جائيں اور بائيں ہاتھ کے خنصر سے شروع كر كے انگوٹھے تک

    اس روایت کی کوئی اصل نہیں، حافظ عراقی نے تخريج الإحياء ميں فرمايا ہے

    لم أجد لہ أصلا۔ “ولم أر في الكتب خبرا مرويا في ترتيب قلم الأظفار ولكن سمعت أنه صلى الله عليه وسلم بدأ بمسبحته اليمنى وختم بإبهامه اليمنى وابتدأ في اليسرى بالخنصر إلى الإبهام حديث البداءة في قلم الأظافر بمسبحة اليمنى والختم بإبهامها وفي اليسرى بالخنصر إلى الإبهام لم أجد له أصلا ۔(تخريج الإحياء :1/273)

    اب رہا یہ سوال کہ پھر ناخن کاٹنے کی ترتیب کیا ہونی چاہیے؟ یا کیسے کاٹے جاسکتے ہیں؟ تو اس کا جواب رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے واضح ہے ۔

    عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ ۔( بخاری :426)
    سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ہر کام میں حتى الوسع دائیں جانب سے آغاز کرنا پسند فرماتے تھے ۔

    اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دائیں ہاتھ کی خنصر (چھوٹی انگلی ) سے ناخن کاٹنے کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ انتہائی دائیں طرف ہے اور انگلیوں میں خلال کے دوران بھی یہی ترتیب رکھی جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں