بیٹی کی شادی کے بعد والدین کے گھراس کا حصہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ والدین اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی کردیتے ہیں تو کیا بیٹی والدین کے گھر سے بالکل لاتعلق ہوجاتی ہے یا پھر حصہ باقی رہتا ہے؟

351 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ایک عورت کی تعلیم وتربیت اور اس کی باقی تمام ترضروریات کی ذمہ داری جس طرح شادی سے پہلے والدین اور بھائیوں پر ہوتی ہے۔ اسی طرح جب اس کی شادی ہوجاتی ہے تو یہی ساری ذمہ داری اس کے خاوند پرآجاتی ہے۔لیکن (اللہ نہ کرے) کسی عورت کو طلاق ہوجاتی ہے تو پھر
    یہی ساری ذمہ داری خاوند سے ہٹ کر دوبارہ والدین اور بھائیوں پرآجاتی ہے۔او رایک عورت کا والدین کے گھر سے تعلق نہ تو شادی سے پہلے ختم ہوسکتا ہے، نہ شادی کے بعد اور نہ ہی طلاق کے بعد۔اور پھر والدین کے وفات پاجانے کے بعدان کی جائداد میں بھی عورت حصہ دارہے۔ اور یہ
    بھی بات سمجھ لیں کہ اگر ایک عورت اپنے والدین کی جائداد کاحصہ لے لیتی ہے ، اور پھر اسے بعد میں طلاق بھی ہوجائے تو بھی وہ اپنے والدین کے گھررہائش اور باقی ضروریات کا حق رکھتی ہے۔ جو کہ اس کے والدین کے بعد بھائیوں پر آجاتا ہے۔کہ بھائی اس کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے کسی اچھی جگہ اس کا دوبارہ نکاح کردیں۔باقی جو والدین یا جو بھائی شادی کے بعد اپنی بیٹیوں کو ان باتوں سے محروم رکھتے ہیں، وہ درست نہیں کرتے۔ان کو خیال رکھنا چاہیے۔

    واللہ اعلم بالصواب.

ایک جواب چھوڑیں