لوگوں کےلیے حرام کام چھوڑنا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ حرام کام گناہ ہیں، اور حرام کاموں سے ہم اللہ سے ڈرتے ہوئے بچتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ اس پر اجر بھی دیتا ہے۔ لیکن جو لوگ حرام کاموں سے لوگوں کے خوف وملامت کی وجہ سے بچتے ہیں، اور گناہ چھوڑتے ہیں تو کیا اس پر بھی ان کو اجر ملتا ہے؟۔
جواب ( 1 )
جواب:
بہن اللہ تعالیٰ کے حرام کردہ کاموں سے بچنا عبادت ہے۔ اور عبادت کے بارے میں قرآنی اصول ہے کہ
مخلصین لہ الدین
(اس عبادت کو) خالص اللہ ہی کے واسطے رکھو۔
جب گناہ اور حرام کاموں سے رب تعالیٰ کے خوف اور حکم کو مان کر بچا جائے گا، تو اس پر یقیناً اجر ہے۔ لیکن اگر لوگوں میں اپنا امیج خراب ہونے، لوگوں کی ملامت کی وجہ سے اور لوگوں کے خوف سے گناہ سے بچا جائے گا، تو اس پر کوئی اجر نہیں ملے گا۔ کیونکہ یہ کام اللہ تعالیٰ کےلیے نہیں بلکہ لوگوں کےلیے کیا گیا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب