شادی شدہ مرد کا زنا کرنا اور بیوی کےلیے حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر ایک مرد شادی شدہ ہو، اور وہ زنا کا مرتکب ہوجائے تو اس کی بیوی کےلیے کیا شرعی حکم ہے؟

482 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! زنا ایک کبیرہ گناہ اور قبیح فعل ہے، جس سے شریعت نے ہر حال میں منع فرمایا ہے، خواہ وہ مرد وعورت رضا مندی سے کریں یا زبر دستی۔اور زانی مرد یا زانی عورت اگر شادی شدہ ہوں تو ان کی سزا انہیں رجم کرنا اور پتھر مار مار کر ہلاک کر دینا ہے، اور اگرغیر شادی شدہ ہوں تو ان کی سزا سو کوڑے ہیں۔

    لیکن یہ یاد رہے کہ یہ سزا اسلامی حکومت ہی نافذ کر سکتی ہے، انفرادی طور پر کسی کو سزا دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ اسلامی حکومت کی عدم موجودگی میں زنا کے مرتکب اللہ سے سچی توبہ کریں، اور دوبارہ اس فعل شنیع کے قریب بھی نہیں جائیں۔ اللہ تعالی معاف کرنے والا ہے، سچی توبہ کر لینے کے بعد ان پر کوئی کفارہ نہیں ہوگا۔

    جہاں تک بیوی کےلیے بات ہے تو زنا سے نکاح نہیں ٹوٹتا، اگرمرد شادی شدہ ہوکر زنا کربھی لے تو اس کا نکاح باقی رہے گا۔ باقی یہ عورت پرمنحصر ہے کہ وہ ایسے مرد کے ساتھ رہنا چاہتی ہے یا نہیں؟ لیکن بیوی کےلیے مناسب یہ ہے کہ اپنے خاوند کو توبہ کا موقع دے، اور طلاق کا مطالبہ نہ کرے۔ لیکن اگرمردباربارزنا کا مرتکب ہوتا ہے توعورت کو چاہیے کہ وہ طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ کیونکہ ایسے غلیظ مرد کے ساتھ رہنا کوئی عقلمندی نہیں ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں