تصاویر سے مردے کو عذاب ملنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

وفات کے بعد لوگ کفن میں پرانی تصاویر رکھ دیتے ہیں، اور اسی طرح اپنے پاس بھی رکھتے ہیں۔ تو کیا اس سے مردے کو عذاب ملتا ہے؟

458 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن یہ فضول کام ہے، جس کی اجازت نہیں۔ اور تصاویر کا مسئلہ تو زندگی میں بغیر وجہ وضرورت کے اکثر علماء کے ہاں حرام ہے، تو جب انسان فوت ہوجائے تو بالاولیٰ حرام ہوگا۔ کیونکہ وفات کے بعد اس کی حرمت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس مقصد کےلیے تصاویر سازی منع ہے، وہ مقصد وفات کے بعد بڑھ جاتا ہے۔ باقی جہاں تک اس فعل سے مردے کے عذاب کی بات ہے، تو اس کا نقصان صرف تصویر لگانے/بنانے والے کو ہی ہوگا، یا جس نے تصویر لگانے کا حکم دیا، اور جس نے تصویر لگانے کے عمل کو دیکھ کر اس سے روکا نہ ہو، اور اس پر رضامندی کا اظہار کیا ہو اسے نقصان ہوگا۔ چنانچہ اگر میت نے اس کام کا حکم نہیں دیا، اور نہ ہی اس نے وصیت کی، اپنی زندگی میں بھی اس کو پسند نہیں کیا، تو اس کے مرنے کے بعد اسے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں