اگر لڑکی کو مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں ملتی تو؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے کہا کہ آپ نے فرمایا کہ خواتین بھی مساجد میں اعتکاف کریں، گھروں میں خواتین اعتکاف نہیں کرسکتیں، میرا سوال ہے کہ لڑکیوں کو اعتکاف کا شوق ہوتا ہے، لیکن ان کو گھروں سے اجازت نہیں ملتیں تو اس صورت میں وہ کیا کریں؟

427 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! سمجھانے کے سے انداز میں میرا ان تمام والدین سے جو اپنی لڑکیوں کو مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتے، اور اس کی وجہ یہ بتلاتے ہیں کہ لڑکی وہاں غیرمحفوظ ہوتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ تو میرا سوال ہے کہ کیا کبھی انہوں نے اپنی لڑکیوں کو بازار جانے سے منع کیا ہے؟ پابندی لگائی ہے؟ بالکل بھی نہیں۔ جب والدین بازار جانے پر اپنی بیٹی پر کسی بھی طرح کی پابندی نہیں لگاتے، تو وہ خدا کے گھر کی مہمان بننے کےلیے اپنی بچیوں پر کیوں پابندیاں لگاتے ہیں؟ لہٰذا ہمیں اپنی حالت پرغور کرنا چاہیے۔ اور حدیث مبارکہ بھی ہے کہ

    عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللهِ مَسَاجِدَ اللهِ»۔(مسلم:990)
    نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو۔

    ہاں اگر کسی بہن کو مسجد میں اعتکاف کےلیے گھر سے اجازت نہیں ملتی، تو پھر اسے اعتکاف نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ گھروں میں خواتین کا اعتکاف درست نہیں۔ ان شاءاللہ اسے اس کے اس نیکی کے جذبے کا پورا پورا ثواب مل جائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں