بچوں کی ضروریات کےلیے مال جمع کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم بچوں کےلیے سونے کی اشیاء اس نیت سے خرید کے رکھ لیں کہ جب ان کی شادی ہوگی تو انہیں دیں گے، یا کچھ رقم شادی کی نیت سے الگ کرکے رکھ لیں تو کیا یہ جائز ہے؟ اورکیا اس مال پر زکوۃ اداء کرنا ہوگی؟

419 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جی بہن آپ اپنی اولاد میں سے ہر ایک کےلیے الگ الگ سونے کی اشیاء یا رقم جمع کرسکتی ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں عدل وانصاف اوربرابری ہونی چاہیے۔ اوراگر کسی وقت اس مال میں سے آپ کو کچھ ضرورت بھی پڑتی ہیں توآپ جوکچھ چاہیں، اس جمع شدہ رقم میں سے لی سکتی ہیں۔ لیکن اس میں بھی یہ خیال رکھنا ہوگا کہ باقی ماندہ مال میں سب کے لیے برابری ہونی چاہیے اورکسی ایک کو دوسرے پرافضلیت نہیں دینی ہوگی۔ اوراس کے ساتھ ساتھ ہرسال زکوۃ بھی ادا کرنا ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں