نفل پڑھ کر نبی کریم کو ہدیہ کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا نفل پڑھ کر اس کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ کیا جاسکتا ہے؟

248 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو ثواب ہدیہ كرنا جائز نہیں ہے، نہ نوافل کا ثواب، نہ ختم قرآن کا ثواب اور نہ ہی کسی اورعمل کا ثواب؛ کیونکہ صحابہ رضی اللہ عنھم اور ان کے بعد اسلاف میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا، اور عبادات توقيفی ہیں، اور آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: جس نے کوئی عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے تمام نیک عمل میں ان کے اجر کے بقدر آپ صلى الله عليه وسلم کو بھی اجر ملے گا؛ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی نے اس کی دعوت دی، اور اس کی طرف رہنمائی فرمائی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے صحیح حدیث میں ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نیکی کا راستہ بتایا اس کو بھی اتنا اجر ملے گا جتنا اس نیکی پر عمل کرنے والے کو ملے گا۔ اسے امام مسلم نے اپنی صحيح میں ابو مسعود انصاری رضی الله عنہ کی حدیث سے روايت كيا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں