جان بوجھ کرجو روزہ نہ رکھے؟ اس کی سزا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جو جان بوجھ کر روزہ نہ رکھے، اس کی کیا سزا ہے؟

476 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    رمضان المبارک اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جس پر اسلامی عمارت قائم ہے ۔ جیسا کہ حدیث میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ ۔ (بخاری:8)
    حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔

    لہٰذا جس نے بھی جان بوجھ کرروزہ نہیں رکھا، اس نے اسلام کےارکان میں سے ایک رکن کو ترک کیا ، جو کہ کبیرہ گنا ہے۔ روزہ ترک کرنے والے کی سزا اوروعید کے بارہ میں صحیح حدیث میں ہے کہ ابوامامۃ باھلی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:

    میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دوشخص آئے اورمیرے بازو پکڑ کرمجھے سخت اوردشوار گزارپہاڑ کے پاس لائے اورکہنے لگے: اس پر چڑھیے، میں نے انہیں کہا کہ مجھ میں اس پر چڑھنے کی طاقت نہیں، وہ دونوں کہنے لگے ہم آپ کے لیے اسے آسان کردیں گے، تومیں اس پہاڑ پر چڑھ گیا جب اوپر پہنچا تووہاں شدید قسم کی آوازیں آرہی تھیں، میں نے کہا یہ آوازيں کیسی ہیں ؟ وہ کہنے لگے: یہ جہنمیوں کی آہ بکا ہے، پھر وہ مجھے آگے لے گئے جہاں پر کچھ لوگ کونچوں کے بل لٹک رہے تھے اوران کی باچھیں کٹی ہوئی تھیں، اوران کی باچھوں سے خون بہہ رہا تھا، میں نے کہا یہ لوگ کون ہیں ؟ وہ کہنے لگے: یہ وہ لوگ ہیں جو افطاری سے قبل ہی اپنے روزے افطار کرلیا کرتے تھے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے موارد الظآن: 1509 میں اس حديث کو صحیح قرار دیا ہے ۔ (دیکھیں الکبائر: 64 )

    آپ اندازہ لگائیں کہ یہ اس شخص کی سزا ہے جو روزہ رکھنے کے بعد افطاری سے قبل ہی عمداً یعنی جان بوجھ کرروزہ افطار کردے، تواب بتائيں کہ جو بالکل ہی روزہ نہ رکھے اس کی سزا کیا ہوگی ؟ ہم اللہ تعالی سے دنیا وآخرت میں سلامتی وعافیت کے طلبگار ہيں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں