آب زم زم کھڑے ہوکر پینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ آب زم زم پینے کےلیے لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں کیا یہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے؟ یا ہمیں آب زم زم کیسے پینا چاہیے؟ اور کیا کوئی مخصوص دعا بھی ہے؟

546 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! کھڑے ہو کر آب زمزم پینا مسنون اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ عمل ہے۔ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔

    شَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا مِنْ زَمْزَمَ۔ (بخاری:5617)
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا۔

    البتہ اگر کوئی شخص بیٹھ کرپی لیتا ہے تو بھی جائز ہے۔ باقی آب زم زم پینے کی کوئی خاص دعا تو ثابت نہیں، لیکن یہ ثابت ہے کہ آب زم زم جس بھی نیت سے پیا جائے، اللہ تعالیٰ اسے پورا فرماتے ہیں۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ ہے

    جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَاءُ زَمْزَمَ، لِمَا شُرِبَ لَهُ ۔(ابن ماجہ:3062)
    حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :زمزم کاپانی اس (مقصد) کے لے ہے جس کے لے وہ پیا جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں