حجاب یعنی پردہ کی حدود وقیود

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ حجاب کوڈیفائن کیا جائے؟

465 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    لغت ميں پردہ،ستر اور حجاب اس پردہ كا نام ہے جس سے چھپا جاتا ہے، اور ہر وہ چيز حجاب ہے جو دو چيزوں كے درميان آڑ ہو اور حائل ہو جائے۔
    حجاب
    ہر وہ چيز جو مطلوب كو چھپا دے، اور اس تك پہنچنے نہ دے، مثلاً پردہ، دروازے، اور كپڑے۔ وغیرہ
    خمار
    عرف ميں اس چادر اور دوپٹہ كا نام ہے جو عورت سر پر ليتى ہے۔
    حجاب او رخمار میں فرق
    حجاب عام طور پر عورت كے جسم كو چھپاتا ہے، ليكن خمار وہ ہے جس سے عورت اپنا سر چھپاتى ہے۔
    نقاب
    جس سے عورت اپنا چہرہ چھپائے ۔
    حجاب اور نقاب میں فرق
    حجاب عام پردہ ہے، ليكن نقاب صرف عورت كے چہرے كے ليے پردہ ہے۔

    ان بنیادی اصطلاحات کے بعد شرعی حجاب یا دوسرے الفاظ میں شرعی پردہ وہ ہے جو عورت كا سر اور چہرہ اور سارا جسم چھپائے۔
    جیساکہ شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں
    ” شرعى پردہ وہ ہے جو عورت كے ان اعضاء كو چھپائے جن كا اظہار كرنا حرام ہے، يعنى جس كا چھپانا عورت كے ليے واجب ہے اسے چھپائے، اور اس ميں اولىٰ اور سب سے پہلے چہرہ چھپانا ہے، كيونكہ يہى پرفتن اور رغبت كا مقام ہے۔ اس سے يہ علم ہوا كہ پردہ ميں سب سے اولىٰ چيز چہرے كا پردہ ہے، اور كتاب و سنت اور صحابہ كرام رضواناللہ علیہم اجمعین اور آئمہ كرام رحمہم اللہ اجمعین كے اقوال ميں بھى اس كے دلائل موجود ہيں، جو عورت كے ليے غير محرم سے اپنا سارا جسم چھپانے كے وجوب پر دلالت كرتے ہيں ۔ ديكھيں: فتاوى المراۃ المسلمۃ 1 / 391 – 392)
    باقی جن اصحاب کا مؤقف چہرے کے پردے کے وجوب کا نہیں ہیں۔ ان کے دلائل کمزور ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن وحدیث پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں