کیا عورت کا اپنے خالو اور پھوپھا سے پردہ ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

ایک بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا عورت اپنے خالو اور پھوپھا سے بھی پردہ کرے گی؟

352 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن!عورت کےلیے واجب ہے کہ وہ خالو اور پھوپھا سے بھی پردہ کرے، کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ان مردوں کا ذکر کیا، جن سے عورت کا پردہ نہ کرنا جائز ہے، تو وہاں خالو اور پھوپھا کو ذکر نہیں کیا۔ جب قرآن کریم میں خالو یا پھوپھا کو ان مردوں میں شامل نہیں کیا گيا جن سے عورت پردہ نہيں کرے گی تو پھر اس کا حکم بھی اپنی اصل پر ہی رہے گا کہ ان سے پردہ کرنا واجب ہے۔

    جن مردوں سے عورت کو پردہ نہ کرنا جائز ہے اس کی تفصیل قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے کچھ اس طرح بیان فرمائی ہے

    وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّـهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔ (سورۃ النور:31)
    مسلمان عورتوں سے کہو کہ وه بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں، اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنےظاہر نہ کریں، سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد کے یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں۔ اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیده زینت معلوم ہوجائے، اے مسلمانو! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں