خاص حاجت اور خاص دعا کےلیے عمرہ کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جیسے ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کہ صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو پر عمل کرتے ہوئے اپنی دعاؤں اور اپنی حاجات کےلیے سنت کے مطابق نوافل وغیرہ پڑھ کر دعا کرتے ہیں۔ تو کیا سنت کے مطابق عمرہ کرکے ہم کوئی خاص دعا یا خاص حاجت کے پورا ہونے کےلیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں؟

238 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن!ظاہر ہے عمرہ کے دروان اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور بندہ وہاں دعا کرتا ہے تو قبولیت کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔ اس نیت سے جانے میں کوئی حرج نہیں۔ آپ دعا کرسکتی ہیں، لیکن جیسے صلاۃ الحاجۃ کا خاص طریقہ لوگوں کو بتایا جاتا ہے، جو کہ اصلاً ثابت ہی نہیں۔ اسی طرح عمرہ حاجت کا کوئی تصور شریعت میں نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں