خواتین کا ٹانگوں اور بازوں کے بال صاف کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا خواتین اپنی ٹانگوں اور بازوں کے بال صاف کرسکتی ہیں؟

372 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! عورت کےلیے سر اور آبرو کے علاوہ جسم کے بال کو صاف کرنا جائز ہے۔ لیکن سر اور آبرو کے بال يا ان دونوں میں سے تھوڑے حصہ کے بال بھی زائل کرنا جائز نہیں ہے۔ اور عورت خود، یا اس کا شوہر، یا اس کا کوئی محرم اس کے یہ بال صاف کرے، اور وہ بھی صرف ان حصوں کے بال جس کا دیکھنا اس محرم کےلیے جائز ہے، یا کوئی عورت بھی اس کے یہ بال صاف کرسکتی ہے، مگر صرف اس حصے کے بال جس کا دیکھنا اس عورت کےلیے جائز ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں