روزے کی حالت میں دانت سے خون بہنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ روزے کی حالت میں چوٹ لگنے سے اگر دانتوں سے خون بہنا شروع ہوجائے اور پھر رک بھی جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

426 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے، چاہے خون خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے نکلے یا چوٹ کی وجہ سے نکلے۔ لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا تو پھرروزہ ٹوٹ جائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں