روزے کی حالت میں مسواک کرنے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا روزے کی حالت میں مسوا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

323 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! رمضان میں دن کے وقت یا دیگر ایسے ایام میں جب روزہ رکھا ہو مسواک سے پرہیز کرنے کی کوئی وجہ نہیں، اور نہ ہی کوئی دلیل ہے۔ مسواک کرنا تو سنت ہے اور جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے:

    عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ۔(نسائی:5)
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسواک منہ کی صفائی و پاکیزگی اور رب تعالیٰ کی رضا مندی کا ذریعہ ہے۔

    مسواک کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہاں البتہ اگر مسواک کا لعاب میں ذائقہ اور اثر ہو تو پھر اس لعاب کو نہ نگلیں۔ اسی طرح مسواک کرتے ہوئے اگر مسوڑھوں سے خون نکل آئے تو اسے بھی نہ نگلیں، ان چیزوں کے نگلنے سے اگر آپ پرہیز کریں تو محض مسواک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں