عذر کے بغیر روزہ چھوڑنے والے لوگ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ہمارے ارد گرد کئی لوگ کئی سالوں سے روزے نہیں رکھتے، حالانکہ وہ بیمار بھی نہیں اور نہ کوئی معذوری ہے۔ مگر صرف اس خیال سے کہ ہم بھوکے نہیں رہ سکتے اس لیے روزہ نہیں رکھتے اور یہی سوچ انہوں نے اپنے بچوں میں بھی ڈال دی ہے۔ اور وہ لوگ فدیہ بھی ادا نہیں کرتے۔ تو کیا اگر وہ فدیہ ادا کریں تو ان کا فدیہ قبول ہوگا؟

366 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ان لوگوں کا گناہ بہت بڑا ہے، ان کو چاہیے کہ اپنے اس گناہ کی معافی مانگیں، اور روزے رکھنا شروع کردیں۔ اوراللہ کے غضب وغصہ سے ڈر جائیں۔ باقی ان پر فدیہ نہیں کفارہ ہے۔ اور ایک روزے کا کفارہ درج ذیل تین صورتوں میں سے کسی ایک سے ادا ہو جائےگا:

    1۔ ایک غلام کو آزاد کیا جائے ۔
    2۔ مسلسل دو ماہ کے روزے رکھے جائیں۔
    3۔ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے۔

    لیکن پھر بھی وہ نہیں رکھتے، تو ان کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے۔ کیونکہ رمضان المبارک اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے، اور جس نے بھی جان بوجھ کرروزہ نہیں رکھا، اس نے اسلام کےارکان میں سے ایک رکن کو ترک کیا، جو کہ کبیرہ گنا ہے۔ اور بعض علماء تو ایسے شخص کو مرتد بھی کہتے ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں