کیا خواب اشارہ ہوتے ہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا خواب کسی کام کے ہونے یا نہ ہونے کی طرف اشارہ ہوتے ہیں؟ اور کیا آپ خواب کی تعبیر جانتے ہیں؟

522 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن سب سے پہلے تو خواب کے بارے میں ایک بات جان لیجیے۔ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

    نيک اور صالح خواب اللہ كى جانب سے ہيں، اور برے خواب شيطان كى جانب سے، چنانچہ جب تم ميں سے كوئى شخص برا خواب ديكھے تو وہ اپنى بائيں جانب تين بار تھو كے اور شيطان اور اس كے شر سے تين بار پناہ مانگے تو وہ اسے كوئى ضرر نہيں دے گى ۔(بخارى :3049)

    دوسرا انبیاء و صلحاء کے خواب کسی نہ کسی حقیقت پر مبنی ہوتے تھے۔ لیکن اس کے علاوہ باقی لوگوں کےلیے بالجزم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ خواب فلاں کام کے ہونے یا نہ ہونے کی طرف لازمی اشارہ ہے۔ اس لیے اگر اسے نیک خواب آیا ہے تو رب کا شکر اداء کرے اور کسی نیک انسان سے اس کی تعبیر دریافت کرے، اور اگر برا خواب آیا ہے تو حدیث کی روشنی میں رب کے حضور شیطان سے پناہ طلب کرے۔

    تیسرا مجھے خوابوں کی تعبیر نہیں آتی

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں