جہنمیوں کی دو قسمیں کیا یہ حدیث صحیح ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ یہ حدیث جس میں جہنمیوں کی دو قسمیں بتائی گئی، جن میں ایک قسم عورتوں کی بھی ہے، جن کی خاص علامات بیان ہوئی ہیں۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟۔

418 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن حدیث کے الفاظ یہ ہیں

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا، قَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مُمِيلَاتٌ مَائِلَاتٌ، رُءُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ، لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ، وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا، وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا»۔
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ دوزخیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں کہ انہیں میں نے نہیں دیکھا، ایک قسم تو اس قوم کے لوگوں کی ہے کہ جن کے پاس گایوں کی دموں کی طرح کوڑے ہونگے اور وہ لوگوں کو ان کوڑوں سے ماریں گے اور دوسری قسم ان عورتوں کی ہے جو لباس پہننے کے باوجود ننگی ہونگی، دوسرے لوگوں کو اپنی طرف مائل کریں گی اور خود بھی مائل ہونگی، ان کے سر بخنی اونٹوں کی کوہان کی طرح ایک طرف کو جھکے ہوئے ہونگے اور یہ عورتیں جنت میں داخل نہیں ہونگی اور نہ یہی جنت کی خوشبو پائیں گی۔ حالانکہ جنت کی خوشبو اتنی اتنی مسافت سے آتی ہوگی۔

    یہ حدیث صحیح مسلم، باب النساء الکاسیات العاریات المائلات، جزء3، ص1680 پرہے۔ اور صحیح مسلم اسی طرح صحیح بخاری میں موجود تمام تر احادیث صحیح ہیں۔ اور ان دونوں کتب میں موجود احادیث کی صحت پر امت کا اجماع ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں