پورا سال تھوڑی تھوڑی زکوۃ ادا کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم زکوۃ کو پورے سال میں تھوڑا تھوڑا ادا کرسکتے ہیں؟

428 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! زکوۃ ایک ہی بارحساب وکتاب کرکے اپنے مال سے نکالی جاتی ہے، اور اسے الگ کرلیا جاتا ہے۔ لیکن جہاں تک اس کے خرچ کرنے کی بات ہے، تو اگر آپ کسی مستحق زکوۃ پراس مال کو اس نیت سے خرچ کررہے ہیں کہ اگر ایک ہی بار اس کو مال دے دیا، تو یہ اس کا نقصان کردے گا، تو پھر اس سوچ اور اس نیت سے آپ وہ مال اپنے پاس روک کر اس پرخرچ کرتے رہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اس میں بھی یہ شرط ہے کہ وہ مستحق زکوۃ آپ کی نگرانی میں ہونا چاہیے، اور اس کی رضامندی بھی ضروری اور لازمی ہے۔ اور جتنا مال زکوۃ ہے، وہ مکمل اس پرخرچ کیا جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں